Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے آغاز پر کھلاڑیوں کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ انگلش ٹیم کے فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کو زبردست اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ بڑی اہمیت کی حامل ہے۔ بھارتی کپتان ویرات کوہلی کہتے ہیں کہ ہم آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے منتظر ہیں۔
آسٹریلیا کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ٹم پین نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کو زبردست آئیڈیا قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے ذریعے کرکٹ کھیلنے والے ممالک ٹیسٹ کرکٹ کو ترجیح دیتے ہیں تو یہ بہت اچھی چیز ہے۔
سابق کیوی کپتان ڈینیئل ویٹوری کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ چیمپئن شپ ایک بہت اچھی چیز ہے اور اس سے آپ کو اچھی ٹیموں کے خلاف خود کو جانچنے کا موقع ملے گا۔