Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

انگلینڈ اور آسٹریلیا کے مابین ایشیز سیریز کے آغاز سے پہلے ہی لفظی جنگ شروع ہو گئی ہے۔ آسٹریلیا کے فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ نے ٹیسٹ کرکٹ کی دنیا میں نئے آنے والے انگلش بیٹسمین جیسن روئے کو خبردار کر دیا۔ جوش ہیزل ووڈ کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ ایک مشکل کھیل ہے، ٹیسٹ اور ون ڈے میچز میں اوپننگ کرنے میں بہت فرق ہے۔
انھوں نے کہا کہ ایلسٹر کُک نے اس پوزیشن پر انگلینڈ کے لیے زبردست کھیل پیش کیا اور ان کے متبادل کے طور پر کھیلنا یا ان سے مقابلہ کرنا جیسن روئے کے لیے کسی صورت آسان نہیں ہو گا کیونکہ انگلینڈ میں اوپننگ کرنا مشکل کام ہے۔
یاد رہے جیسن روئے نے اپنا ٹیسٹ ڈیبیو حال ہی میں آئرلینڈ کے خلاف کیا جس کی پہلی اننگز میں وہ پانچ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ دوسری اننگز میں 72 رنز اسکور کیے تھے۔