Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

Global T20 Canada 2019

بوم بوم آفریدی کا بلا پھر چل گیا۔ گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ میں پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی شاندار کارکردگی کے باعث برامپٹن وولوز نے ایڈمنٹن رائلز کو 27 رنز سے شکست دے دی۔ کینیڈا میں جاری گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ میں برامپٹن وولوز نے شاہد آفریدی کی جارحانہ اننگز کی بدولت مقررہ بیس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز اسکور کیے۔
شاہد آٓفریدی نے 40 گیندوں پر 10 چوکوں اور پانچ فلک شگاف چھکوں کی بدولت 81 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ صرف یہی نہیں بلکہ انھوں نے بولنگ میں بھی تین اوورز میں 31 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔
اس شاندار کارکردگی کے باعث شاہد آفریدی کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔ شاہد آفریدی نے اس میچ وننگ پرفارمنس کو اپنے فینز کے ساتھ مناتے ہوئے ٹویٹ میں لکھا کہ شیر ابھی زندہ ہے۔