Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

یورپین کرکٹ لیگ کے ایک میچ میں رومانین فاسٹ بولر پیول فلورن معمولی ایکشن سے بولنگ کروا رہا تھا۔ آسٹریلیا کے ایک کرکٹ چینل نے ٹویٹر پر ان کی بولنگ کی ویڈیو اپلوڈ کی اور یورپین کرکٹ لیگ کا مذاق اڑانے کی کوشش کی جو انھیں بھاری پڑ گئی۔
یورپین کرکٹ لیگ نے اپنے ٹویٹر ہینڈل سے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی دلچسپی کا شکریہ، ہمارے وفادار فالوورز کو شاید کچھ کرکٹرز کی "سینڈ پیپر" خریدتے ہوئے کی فوٹیج مل جائے۔
گزشتہ سال ساؤتھ افریقہ کیخلاف کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں آسٹریلوی کھلاڑی کیمرون بینکرافٹ "سینڈ پیپر" کے ساتھ بال ٹیمپرنگ کرتے ہوئے پکڑے گئے تھے جس کے بعد اسٹیو اسمتھ، ڈیوڈ وارنر اور کیمرون بینکرافٹ کو پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
پیون فلورن نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ میرا بولنگ ایکشن خوبصورت نہیں ہے لیکن مجھے اس کی پرواہ نہیں ہے کیونکہ مجھے کرکٹ سے محبت ہے۔