Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بھارتی کرکٹ بورڈ نے نوجوان ٹیسٹ بیٹسمین پرتھوی شا کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر انھیں آٹھ ماہ کے لیے معطل کر دیا ہے۔ پرتھوی شا اس عرصے کے دوران کسی قسم کی کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے بیان کے مطابق پرتھوی شا نے کھانسی کا شربت پیا تھا جس میں ممنوعہ دوا شامل تھی۔
بی سی سی آئی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پرتھوی شا کے پیشاب کا نمونہ اندور میں 22 فروری 2019 کو سید مشتاق علی ٹرافی کے ایک میچ کے دوران لیا گیا تھا۔ پرتھوی شا پر پابندی کا اطلاق 16 مارچ سے کیا گیا ہے جو رواں سال 15 نومبر کو ختم ہو گی۔
پرتھوی شا دو ٹیسٹ میچوں میں بھارت کی نمائندگی کر چکے ہیں جس میں انھوں نے ایک سینچری اور ایک نصف سینچری کی مدد سے 237 رنز بنا رکھے ہیں۔ پرتھوی شا کے علاوہ اکشے دلارور اور دویا گجراج کو بھی مثبت ڈوپ ٹیسٹ آنے پر معطل کیا گیا ہے۔