Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ورلڈکپ 2019 کے فائنل میچ میں سری لنکن امپائر کمار دھرمسینا کی ایک غلطی نے نیوزی لینڈ کے ورلڈکپ جیتنے کا خواب چکنا چور کر دیا تھا۔ کمار دھرمسینا نے کچھ روز گزرنے کے بعد اپنی غلطی کا اعتراف بھی کیا لیکن یہ بھی کہہ دیا تھا کہ انھیں اس کا کوئی افسوس نہیں۔
کچھ شائقین کرکٹ نے ورلڈکپ 2019 کا فائنل دوبارہ کروانے کا مطالبہ بھی کیا لیکن ایسا ممکن نہیں ہے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ڈیوڈ وائیٹ کا کہنا ہے کہ انگلینڈ سے ورلڈکپ فائنل کا بدلہ لینے کے لیے ایک میچ ممکن ہے لیکن ابھی یہ ہماری ترجیح نہیں۔
رواں سال انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کا دورہ کرنا ہے جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ اور پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے لیکن کوئی ون ڈے میچ شیڈول نہیں ہے۔ ڈیوڈ وائیٹ سے سوال کیا گیا کہ کیا ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کو ون ڈے میچ میں تبدیل کیا جا سکتا ہے؟
انھوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ بہت اچھا خیال ہے لیکن آئندہ سال ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تیاریوں کے سلسلے میں دونوں بورڈز نے زیادہ ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔