Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مزید دو امپائرز کو آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل کر لیا ہے۔ انگلینڈ کے مائیکل گوف اور ویسٹ انڈیز کے جول ولسن کو 2019 اور 2020 کے لیے ایلیٹ پینل میں شامل کیا گیا ہے۔
مائیکل گوف اب تک 9 ٹیسٹ، 59 ون ڈے اور 14 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں امپائرنگ کے فرائض انجام دے چکے ہیں جبکہ جول ولسن 13 ٹیسٹ، 63 ون ڈے اور 26 ٹی ٹوئنٹی میچز سپروائز کر چکے ہیں۔
انھیں این گولڈ اور روی سندارامن کی جگہ ایلیٹ پینل میں شامل کیا گیا ہے۔ علیم ڈار، کمار دھرمسینا، میرس ایرسمس، کرس گفانے، رچرڈ ایلنگورتھ، رچرڈ کیٹرلبرا، نائجل لونگ، بروس آکسنفرڈ، پال رائفل اور روڈ ٹکر پہلے ہی آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل ہیں۔