Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ یکم اگست سے شروع ہو رہی ہے۔ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان پہلے ایشیز ٹیسٹ سے شروع ہونے والی چیمپئن شپ 2021 تک جاری رہے گی۔ پاکستان کی 2 برس کے اس دورانیے میں 6 سیریز شیڈول ہیں جس میں سے 5 سیریز صرف دو، دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل ہوں گی۔
گرین کیپس رواں برس سری لنکا کی میزبانی کریں گے اور آسٹریلیا میں سیریز کھیلیں گے۔ آئندہ سال بنگلہ دیش کے خلاف ہوم سیریز جبکہ نیوزی لینڈ کے خلاف ان کے ہوم گراؤنڈ پر سیریز ہو گی۔ پاکستان 2021 میں ساؤتھ افریقہ کے خلاف ہوم سیریز کھیلے گا۔
تین میچز پر مشتمل پاکستان کی واحد سیریز اگلے سال انگلینڈ کے خلاف شیڈول ہے۔ اس حساب سے پاکستان کو 2 میچز کی ایک سیریز میں کلین سویپ سے 120 پوائنٹس مل سکتے ہیں۔