Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان ایشیز سیریز کا آغاز یکم اگست سے ایجبیسٹن میں ہونے جا رہا ہے۔ انگلش ٹیم کے آل راؤنڈر معین علی کا کہنا ہے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں کامیابی حاصل کر کے ایشیز سیریز کا آغاز فاتحانہ انداز میں کریں گے۔
معین علی کہتے ہیں کہ ورلڈکپ میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد ٹیم کا حوصلہ بہت بلند ہے جبکہ ورلڈکپ کی طرح ایشیز سیریز میں بھی انگلش ٹیم کو ہوم گراؤنڈ کا فائدہ حاصل ہے۔ انھوں نے کہا کہ ورلڈکپ جیتنے کے بعد پوری ٹیم کی توجہ ایشیز سیریز پر مرکوز ہے۔
اپنی فارم کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے معین علی کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ 2019 میں اپنی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہوں، کوشش کروں گا کہ ایشیز سیریز میں بیٹنگ اور بولنگ دونوں شعبوں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کروں۔