Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز آف اسپنر سعید اجمل ریٹائرمنٹ کے بعد فیصل آباد میں کرکٹ اکیڈمی چلا رہے ہیں اور اب انھوں نے قومی ٹیم کی کوچنگ کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا ہے۔ سعید اجمل کا کہنا ہے کہ بحیثیت کرکٹر تو انھوں نے خوب محنت کی لیکن اب ان کی خواہش ہے کہ بطور کوچ اپنا کردار ادا کروں۔
انھوں نے کہا کہ اگر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے مجھ پر بھروسہ کیا تو اس پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت کپتان کی تبدیلی کی باتیں ہو رہی ہیں اگر کپتان تبدیل کرنا بہت ضروری ہے تو بابر اعظم اچھا انتخاب ثابت ہو سکتے ہیں۔
سابق اسپنر نے کہا کہ کپتان بناتے وقت اچھی پرفارمنس ذہن میں ہونی چاہیئے نہ کہ انگلش بولنے کو اہمیت دینی چاہیئے۔ سعید اجمل نے مزید کہا کہ افسوس ہے محمد عامر نے ٹیسٹ کرکٹ سے جلد ریٹائرمنٹ لے لی، وہ ابھی طویل فارمیٹ کھیلنے کی صلاحیت رکھتے تھے۔