Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ساؤتھ افریقہ کرکٹ ٹیم کے کپتان فاف ڈوپلیسی اپنی ٹیم کو کامیابی دلانے کے لیے پرعزم ہیں۔ فاف ڈوپلیسی کا کہنا ہے نوجوان شائقین کرکٹ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کو زیادہ پسند کرتے ہیں مگر ٹیسٹ فارمیٹ کی اہمیت سب سے زیادہ ہے اور ٹیسٹ چیمپئن شپ کی وجہ سے شائقین کرکٹ کی دلچسپی مزید بڑھ جائے گی۔
ساؤتھ افریقن ٹیم ٹیسٹ چیمپئن شپ میں اپنی مہم کا آغاز رواں سال بھارت کے خلاف اکتوبر میں کرے گی۔ پروٹیاز ٹیم کے کپتان کا کہنا ہے ہماری ٹیم کے لیے ٹیسٹ چیمپئن شپ کا آغاز بالکل بھی آسان نہیں ہے کیونکہ بھارت کے خلاف انہی کے ہوم گراؤنڈ پر کھیلنا کسی بھی ٹیم کے لیے آسان نہیں ہوتا۔
انھوں نے کہا کہ ہم اپنی پوری کوشش کریں گے کہ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا آغاز فاتحانہ انداز میں کریں۔ ساؤتھ افریقہ کی ٹیم ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بھارت کے علاوہ انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، پاکستان، سری لنکا اور آسٹریلیا کے ساتھ سیریز کھیلے گی۔