Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

لستھ ملنگا کے بعد سری لنکن کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نووان کولاسیکرا بھی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا۔ نووان کولاسیکرا نے سری لنکا کی جانب سے اپنا آخری میچ 2017 میں کھیلا تھا مگر سری لنکن کرکٹ بورڈ نے فاسٹ بولر کو انٹرنیشنل کرکٹ سے شاندار انداز میں رخصت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلے جانے والا تیسرا ایک روزہ میچ نووان کولاسیکرا کے نام کر دیا گیا۔ سیریز کے آخری میچ میں نووان کولاسیکرا کو دعوت دی گئی ہے اور ان کیلئے خصوصی تقریب کا بھی انتظام کیا گیا یے۔
نووان کولاسیکرا 2007 اور 2011 کے ورلڈکپ میں سری لنکا کی ٹیم کا حصہ تھے جہاں سری لنکا نے دونوں مرتبہ فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔ انھوں نے 184 ون ڈے، 58 ٹی ٹوئنٹی اور 21 ٹیسٹ میچوں میں سری لنکا کی نمائندگی کی۔