Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) احسان مانی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تمام فرنچائزز کے مالکان سے پانچ اگست کو لاہور میں ملاقات کریں گے۔ پی ایس ایل فرنچائز مالکان کو کچھ مسائل کا سامنا ہے جسے وہ چیئرمین پی سی بی احسان مانی کے سامنے رکھنا چاہتے ہیں۔
پیر کو ہونے والی میٹنگ میں احسان مانی تمام فرنچائزز کے مسائل حل کرنے کی کوشش کریں گے۔ ذرائع کے مطابق بعض ٹیموں نے پی ایس ایل فائیو کے آدھے میچز یو اے ای میں کروانے کی تجویز دی ہے۔
فرنچائزز کا خیال ہے کہ غیرملکی کھلاڑیوں کو زیادہ عرصے پاکستان میں رکنے پر رضامند کرنا آسان نہیں ہو گا جبکہ احسان مانی اور وزیراعظم عمران خان کی خواہش ہے کہ پانچویں ایڈیشن کے تمام میچز پاکستان میں ہی کروائے جائیں۔