Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نئے فاسٹ بولرز کی تربیت اور تکنیکی صلاحیتوں میں نکھار لانے پر خاص توجہ دے رہا ہے۔ ابھرتے ہوئے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ نے پی سی بی کو انٹرویو دیا ہے جس میں انھوں نے کہا کہ میرے آئیڈیل بولر شین بانڈ ہیں اور لوگ کہتے ہیں کہ میرا بولنگ ایکشن بھی ان سے ملتا ہے۔
نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ مجھے حریف بیٹسمین کو تیز باؤنسرز کرنے میں مزہ آتا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ انجری کے سبب پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں ڈیبیو نہیں کر سکا مگر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی انتظامیہ کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھے انجری کے باوجود بڑے کھلاڑیوں کے ساتھ ڈریسنگ روم میں بیٹھنے کا موقع دیا۔
نسیم شاہ نے مزید کہا کہ گراس روٹ لیول پر کھلاڑیوں کو اپنی تکنیک میں بہتری کا موقع ملتا ہے، یہی وجہ ہے کہ میں ایشیا کپ کے لیے قائم کردہ ٹریننگ کیمپ کے دوران اپنی اِن اور آؤٹ سوئنگ بولنگ پر کام کر رہا ہوں۔