Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ایشیز سیریز کے لیے آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کی تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں۔ سابق آسٹریلوی کرکٹر اسٹیو وا نے ایشیز سیریز کے پہلے دو ٹیسٹ میچز کے لیے کوچنگ پینل کے ساتھ ٹیم کو جوائن کیا ہے۔ اس موقع پر میڈیا نمائندے کی جانب سے اسٹیو وا سے سوال کیا گیا کہ انھیں ایشیز سیریز میں کون سب سے زیادہ متاثر کرے گا؟
اس کے جواب میں اسٹیو وا نے کہا کہ پوری ٹیم ہی بہت محنت کر رہی ہے، کسی ایک کا نام لینا مشکل ہو گا مگر میں کیمرون بینکرافٹ کی شارٹ لیگ پریکٹس سے بہت متاثر ہوا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے بینکرافٹ کے ساتھ پریکٹس کی، 40 گیندیں کروائیں جس میں سے 39 شارٹ بالز پر وہ کیچز پکڑنے میں کامیاب ہوئے۔
انھوں نے کہا کہ میں نے آج تک ایسا شارٹ لیگ فیلڈر نہیں دیکھا۔ اسٹیو وا نے مزید کہا کہ بینکرافٹ کا جوش و جذبہ دیکھنے کے قابل تھا۔