Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آسٹریلوی کوچ جسٹن لینگر نے کوچنگ کو مشکل کام قرار دے دیا۔ اپنے ایک انٹرویو میں جسٹن لینگر نے باکسنگ ڈے پر بھارت کے خلاف کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کی روداد سناتے ہوئے کہا کہ بھارت سے ہم میچ ہار رہے تھے اور لوگ ہم پر کیچڑ اچھال رہے تھے، ایسے میں میری اہلیہ رونے لگیں پھر میں نے انھیں تسلی دی۔
انھوں نے کہا کہ کوچنگ کے دوران ہماری فیملیز بھی متاثر ہوتی ہیں، کوچنگ دیکھنے میں پرکشش عہدہ لگتا ہے مگر حقیقت اس کے برعکس ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹرائلز، غلطیاں، ناکامیاں اور کامیابیاں یہ سب میری کوچنگ کے سفر کا حصہ رہے ہیں۔
جسٹن لینگر نے مزید کہا کہ شاید یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ 2010 میں جب کرکٹ آسٹریلیا کو نئے کوچ کی تلاش تھی اس وقت بھی میں نے اس عہدے کے لیے درخواست دی تھی۔
آسٹریلوی کوچ نے کہا کہ بورڈ کے کچھ لوگوں نے یقین دہانی کروائی تھی کہ مجھے ہی مقرر کیا جائے گا مگر بعد میں یہ ذمہ داری مکی آرتھر کو سونپ دی گئی تھی۔