Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر کے مداحوں کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی۔ محمد عامر ویزہ مسائل کی وجہ سے انگلینڈ میں جاری ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کے ابتدائی میچز میں ایسیکس کی نمائندگی نہیں کر سکے تھے۔
ایسیکس کی جانب سے کھیلنے کے لیے محمد عامر کو اپنی ویزہ کیٹگری تبدیل کروانا تھی جو التوا کا شکار ہوئی لیکن اب ان کی تمام مشکلات دور ہو گئی ہیں اور فاسٹ بولر نے ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کھیلنے کے لیے تیاری پکڑ لی ہے۔
محمد عامر نے اس خوشخبری کو ٹویٹر پر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیا اور اپنی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میں کام پر واپس آ گیا ہے۔
یاد رہے محمد عامر کی ٹیم ایسیکس نے ایونٹ میں اب تک تین میچز کھیلے ہیں جن میں سے ایک میچ جیتا، ایک ہارا اور ایک میچ بارش کی نظر ہو گیا۔ ایسیکس کی ٹیم اپنا اگلا میچ یکم اگست کو کھیلے گی جس میں محمد عامر پلئینگ الیون کا حصہ ہوں گے۔