Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

رومانیہ کے بولر پیول فلورن کا دلچسپ بولنگ ایکشن دنیا بھر میں مقبول ہو گیا۔ اسپین میں منعقد ہونے والی یورپین ٹی ٹین لیگ میں رومانیہ کے کلوج کرکٹ کلب کے بولر پیول فلورن کا منفرد انداز سب کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔ ڈریوکس کلب کے خلاف پیول فلورن نے ایک اوور میں 13 رنز دیئے۔
دوسری جانب سابق آسٹریلوی لیگ اسپنر شین وارن نے پیول فلورن کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ میں فلورن کی اس بات سے سو فیصد اتفاق کرتا ہوں کہ کرکٹ بہت خوبصورت کھیل ہے اور میں ان کو شاباشی دینا چاہوں گا کہ وہ بہت محنت کر کے یہاں تک پہنچے ہیں۔
شین وارن نے پیول فلورن سمیت یورپین لیگ میں شامل دیگر بولرز کو بولنگ کے گُر سکھانے کی پیشکش کر دی اور کہا کہ یورپین لیگ کا ہونا ہی خوش آئند ہے، اگر کسی کو اس حوالے سے ان کی ضرورت ہے تو وہ اس میں ان کی ضرور مدد کروں گا۔