Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

مثبت ڈوپ ٹیسٹ کی وجہ سے پابندی کا سامنا کرنے والے بھارت کے ٹیسٹ بیٹسمین پرتھوی شا نے اپنی پابندی پر ردعمل دے دیا۔ پرتھوی شا نے ٹویٹر پر پیغام جاری کر کے اپنی غلطی کا اعتراف کر لیا۔ پرتھوی شا کا کہنا ہے کہ کھانسی کے دوران ایک شربت پیا تھا جس وجہ سے میرا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا۔
بھارتی اوپنر نے کہا کہ میں اپنی غلطی تسلیم کرتا ہوں، مجھے پتہ لگا ہے کہ میں نومبر 2019 تک کرکٹ نہیں کھیل پاؤں گا جس کا مجھے بہت دکھ ہے مگر میں محنت کر کے ٹیم میں واپسی کروں گا۔
بھارتی کرکٹ بورڈ نے پرتھوی شا کا موقف تسلیم کر لیا ہے لہٰذا انھیں زیادہ لمبی سزا نہیں سنائی گئی۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ پرتھوی شا کرکٹ کی سرگرمیوں میں تو حصہ لینے کے اہل ہوں گے مگر میچز کھیلنے پر پابندی ہو گی۔