Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستانی بیٹسمین بابر اعظم نے انگلینڈ میں جاری ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں اپنے بلے سے دھوم مچا رکھی ہے۔ ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں بابر اعظم سمر سیٹ کی جانب سے کھیل رہے ہیں اور اب تک ٹورنامنٹ کے ٹاپ اسکورر کھلاڑی ہیں۔
بابر اعظم نے چار میچز میں دو نصف سینچریوں کی مدد سے 220 رنز بنائے ہیں اور ان کی اوسط 73.33 ہے۔ بابر اعظم نے پہلے میچ میں 35، دوسرے میں 7، تیسرے میچ میں 95 جبکہ چوتھے میچ میں 83 رنز بنائے تھے۔
بابراعظم کی یہ شاندار پرفارمنس بھی سمرسیٹ کو کچھ خاص فائدہ نہ پہنچا سکی اور ان کی ٹیم اب تک صرف ایک ہی میچ جیت پائی ہے جبکہ تین میچز میں اسے ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔ سمر سیٹ اپنا اگلا میچ دو اگست کو سرے کے خلاف کھیلے گی۔
#Pakistan#Somerset