پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی زندگی کی نئی اننگز کھیلنے کو تیار ہیں۔ فاسٹ بولر حسن علی کے والد کا کہنا ہے کہ ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا، ہم لڑکی کی فیملی سے ملنے جا رہے ہیں جس کے بعد ہی شادی کا فیصلہ کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ شادی کا باقاعدہ اعلان کریں گے تو سب کو پتہ چل جائے گا۔
حسن علی کے بھائی کا کہنا ہے کہ فی الحال شادی کی تاریخ اور تفصیلات طے نہیں ہوئیں، دونوں خاندان 20 اگست کو ملاقات کریں گے، بھابھی کیلئے کپڑوں کی خریداری شروع کر دی ہے۔ حسن علی کے بھائیوں صنم اور خرم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے بھائی کی شادی کی بےحد خوشی ہے۔
حسن علی بھارتی لڑکی سے شادی کرنے والے چوتھے پاکستانی کرکٹر ہوں گے۔ حسن علی سے قبل ایشین بریڈمین ظہیر عباس، محسن حسن خان اور شعیب ملک نے بھی شریک حیات کو بھارت سے منتخب کیا تھا۔