Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مینجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) وسیم خان نے قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پی سی بی نے پوری کوشش کی کہ فاسٹ بولر محمد عامر ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ نہ لیں لیکن محمد عامر کی طرف سے مثبت جواب نہ ملنے پر پی سی بی نے انھیں فیصلہ بدلنے کے لیے مجبور نہیں کیا۔
وسیم خان کا کہنا تھا کہ محمد عامر کی عمر 27 سال ہے اور ہمیں اس کی ریٹائرمنٹ کے فیصلے سے مایوسی ہوئی ہے لیکن محمد عامر نے گزشتہ عرصے میں ہیڈکوچ مکی آرتھر کو اس بارے میں آگاہ کر دیا تھا۔
انھوں نے بتایا محمد عامر کا کہنا تھا کہ وہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کھیلتے رہیں گے، محدود اوورز کی کرکٹ میں کیرئیر بڑھانا چاہتے ہیں لیکن ٹیسٹ کرکٹ میں بولنگ کے لیے ان کا جسم انھیں اجازت نہیں دیتا۔