Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان ایشیز سیریز کا آغاز ہو گیا ہے۔ پانچ میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز میں دونوں ٹیموں میں پانچ ایسے کھلاڑی ہیں جن پر سب کی خاص نظر ہو گی۔ انگلش ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین جیسن روئے نے ورلڈکپ 2019 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔
آئرلینڈ کیخلاف ٹیسٹ ڈیبیو میں جیسن روئے جلدی آؤٹ ہو گئے تھے مگر دوسری اننگز میں انھوں نے 72 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔ گزشتہ لمبے عرصے سے انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم میں اچھے اوپننگ بیٹسمین کی کمی ہے جو کہ جیسن روئے پوری کر سکتے ہیں۔
ورلڈکپ سے قبل پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں ڈیبیو کرنے والے جوفرا آرچر نے میگا ایونٹ میں اپنی ٹیم کے لیے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا تھا۔
جوفرا آرچر ورلڈکپ کے پانچ بہترین بولرز میں شامل تھے۔ 28 فرسٹ کلاس میچوں میں 131 وکٹیں لینے والے جوفرا آرچر بھی انگلینڈ ٹیم کیلئے سودمند ثابت ہو سکتے ہیں۔
انگلینڈ کیلئے 148 ٹیسٹ میچز کھیلنے والے جیمز اینڈرسن آسٹریلوی ٹیم کیلئے سب سے بڑا خطرہ ثابت ہو سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ورلڈکپ میں دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین ڈیوڈ وارنر بھی ایشیز سیریز میں سب کی توجہ کا مرکز ہوں گے۔
گزشتہ ایشیز سیریز میں اسٹیو اسمتھ اور شان مارش کے بعد ڈیوڈ وارنر تیسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین تھے جنہوں نے 441 رنز اسکور کیے تھے۔
اکیاون ٹیسٹ میچوں میں 200 وکٹوں کا ہندسہ عبور کرنے والے آسٹریلوی ٹیم کے سب سے اہم فاسٹ بولر مچل اسٹارک انگلش بیٹسمینوں کو پچ پر تگنی کا ناچ نچا سکتے ہیں۔ ایشیز سیریز 18-2017 میں مچل اسٹارک نے زبردست بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 22 وکٹیں حاصل کی تھیں۔