Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

قومی ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچ کے لیے وسیم اکرم کی حمایت کر دی ہے۔ جاوید میانداد کا کہنا ہے کہ وسیم اکرم کا بطورِ کھلاڑی کرکٹ کیرئیر انتہائی شاندار رہا ہے، اگر وہ پاکستان ٹیم کی کوچنگ کی ذمہ داریاں سنبھالتے ہیں تو ٹیم کیلئے یقیناً بہت مفید ثابت ہو سکتے ہیں۔
جاوید میانداد نے ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا کی ٹیمیں وسیم اکرم کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھا رہی ہیں، ہم نے اکثر دیکھا ہے کہ وسیم اکرم دوسری ٹیموں کے بولرز کو ٹپس دیتے نظر آتے ہیں جو کہ بہت کارگر بھی ثابت ہوتی ہیں۔
انھوں نے کہا کہ اگر دوسری ٹیمیں وسیم اکرم سے کام لے سکتی ہیں تو ہم ان سے فائدہ کیوں نہیں لیتے؟ جاوید میانداد نے مزید کہا کہ غیرملکی کوچز کی تقرری کا جواز جب بنتا ہے کہ اپنے ملک میں اچھے کرکٹرز موجود نہ ہوں لیکن اگر اپنے ملک میں زیادہ بہتر کوچنگ کرنے والے کرکٹرز موجود ہوں تو باہر کے لوگوں کو نوکریاں دینا درست نہیں۔