Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ایک روزہ سیریز میں میزبان ٹیم نے بنگال ٹائیگرز کو وائٹ واش کر دیا۔ ورلڈکپ 2019 میں بنگلہ دیش کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا جبکہ سری لنکن ٹیم کی پرفارمنس مایوس کن رہی تھی۔
سری لنکن ٹیم ہوم گراؤنڈ پر شاندار پرفارمنس دکھا کر چار سال بعد حریف ٹیم کو تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔
سری لنکا نے 2015 میں تین میچوں کی سیریز میں ویسٹ انڈیز کو 0-3 سے شکست دی تھی۔ بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے آخری میچ میں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 294 رنز اسکور کیے تھے۔
میزبان ٹیم کیجانب سے اینجلو میتھیوز اور کوشال مینڈس نے نصف سینچریاں اسکور کیں۔ ہدف کے تعاقب میں سری لنکن بولرز کی زبردست بولنگ کی بدولت بنگلہ دیش کی ٹیم 172 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔