Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ کی معیاد گزشتہ ماہ 30 جون کو ختم ہو چکی ہے۔ نئے سینٹرل کنٹریکٹ کے لیے ابتدائی اجلاس آج لاہور میں ہو گا۔ اجلاس میں ایم ڈی پی سی بی وسیم خان، ڈائریکٹر اکیڈمیز مدثر نذر، ڈائریکٹر انٹرنیشنل ذاکر خان اور ڈائریکٹر ڈومیسٹک ہارون رشید کے علاوہ شعبہ فنانس کے نمائندے شریک ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں معاوضے کو بڑھایا جائے گا جبکہ کھلاڑیوں کی تعداد کم کیے جانے کا امکان ہے۔ نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں تینوں فارمیٹ کھیلنے والے کرکٹرز کو ترجیح دی جائے گی۔ اس کے علاوہ سینٹرل کنٹریکٹ کی کیٹیگریز بھی کم کی جائیں گی۔
ورلڈکپ کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے شعیب ملک اور حال ہی میں ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہنے والے محمد عامر اور سینیئر پلیئر محمد حفیظ سینٹرل کنٹریکٹ سے محروم ہو سکتے ہیں۔