Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کی ڈومیسٹک کرکٹ میں بہت سی تبدیلیاں کی جا رہی ہیں۔ پی سی بی پاکستان ڈومیسٹک کا سب سے بڑے ٹورنامنٹ قائد اعظم ٹرافی دو حصوں میں کروانے پر غور کر رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق ستمبر کے وسط میں سیزن کا آغاز ہو گا۔
قائد اعظم ٹرافی کے چار راؤنڈز کے بعد نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کروایا جائے گا۔ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے بعد قائد اعظم ٹرافی کے بقیہ راؤنڈ میچز ہوں گے۔ پی سی بی پی ایس ایل کے ڈرافٹ سے قبل نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کروانے کا خواہاں ہے۔
نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں پرفارم کرنے والے کرکٹرز کو ان کی پرفارمنس کی بنیاد پر پی ایس ایل ڈرافٹ میں شامل کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ سری لنکا سے سیریز کی وجہ سے چار روزہ ٹورنامنٹ کو بھی آگے نہیں کیا جا سکتا۔ قومی انڈر-19 مقابلے ستمبر کے پہلے ہفتے سے شروع کر کے اکتوبر کے وسط تک مکمل کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔