Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشیز سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے ساتھ ہی آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا آغاز ہو گیا جو 2021 تک جاری رہے گی۔ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں تمام ٹیمیں برابر ٹیسٹ میچز نہیں کھیلیں گی، کچھ ٹیمیں کو زیادہ تو پاکستان سمیت کچھ ٹیمیں کو کم ٹیسٹ میچز کھیلنے کو ملیں گے۔
ٹیسٹ چیمپئن شپ میں سب زیادہ 22 ٹیسٹ میچز انگلش ٹیم جبکہ آسٹریلوی ٹیم 19 میچز کھیلے گی۔ بھارت 18، ساؤتھ افریقہ 16، بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز 14، 14 ٹیسٹ میچز کھیلیں گے۔
پاکستان نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے حصے میں 13، 13 ٹیسٹ میچز آئے ہیں۔ ٹیسٹ میچز کی تعداد میں فرق سے پوائنٹس پر بالکل فرق نہیں پڑے گا کیونکہ ہر سیریز کے 120 پوائنٹس ہوں گے۔