Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سیاسی مداخلت پر زمبابوے کرکٹ کو تمام طرز کی انٹرنیشنل کرکٹ سے معطل کر دیا تھا۔ کھلاڑیوں کو معاوضوں کی ادائیگی نہیں ہو رہی جبکہ کرکٹ سرگرمیاں بھی معطل ہو چکی ہیں۔
اس صورتحال میں زمبابوین پلیئرز ملک میں کرکٹ کو زندہ رکھنے کیلئے بغیر معاوضے کے بھی کھیلنے کو تیار ہو گئے ہیں۔ اسکواڈ کے ایک سینیئر ممبر نے تصدیق کی کہ ہمیں امید کی کرن دکھائی دے رہی ہے اور ہم مفت کھیلنے کیلئے بھی تیار ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ہماری اگلی اسائنمنٹ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2020 کوالیفائرز ہے اور ہم بغیر معاوضے کے کھیل سکتے ہیں۔ ادھر جب سے بورڈ پر عبوری کمیٹی تعینات کی گئی ہے ملازمین نے دفتر آنا بند کر دیا ہے اور دفاتر بھی خالی پڑے ہوئے ہیں۔