Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

اسٹیو اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر بال ٹیمپرنگ اسکینڈل کے بعد پہلی مرتبہ ایشیز سیریز کے دوران ٹیسٹ کرکٹ میں ایکشن میں نظر آ رہے ہیں۔ آسٹریلیا کی فتح میں دونوں کھلاڑیوں کا کردار خاصہ اہم تصور کیا جا رہا ہے۔ ایسے میں سری لنکا کے لیجنڈری سابق بیٹسمین کمار سنگاکارا نے انگلینڈ کو دونوں کھلاڑیوں کو قابو کرنے کا پلان بتا دیا۔
کمار سنگاکارا نے بتایا کہ ڈیوڈ وارنر مکمل ٹیسٹ پلیئر نہیں ہیں، انھیں وکٹ کے اندر گیند کرتے ہوئے مڈل اور لیگ اسٹمپ کو ٹارگٹ کیا جائے۔ سنگاکارا نے بتایا کہ ماضی میں ہم نے انھیں اسی طرح ٹارگٹ کیا اور کامیابی ملی۔
اسمتھ کے بارے میں انھوں نے کہا کہ دیکھنے میں شاید وہ اتنے اچھے نہ لگتے ہوں مگر وہ ٹیسٹ کرکٹ کے ایک موثر پلیئر ہیں، وہ گیند کھیلنے سے پہلے کافی حرکت کرتے ہیں اس لیے لیگ گلی اور لیگ سلپ لگا کر انھیں آؤٹ کیا جا سکتا ہے۔