Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ورلڈکپ کے بعد پاکستان ٹیم کے کپتان اور کوچز کو تبدیل کرنے کی باتیں ہوئیں مگر اب خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ کپتان اور کوچ کو تبدیل نہیں کیا جا رہا۔ ہیڈکوچ مکی آرتھر کے معاہدے میں توسیع کا قوی امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق سرفراز احمد کو محدود اوورز میں کپتان برقرار رکھا جائے گا اور بابر اعظم کو ان کا نائب بنایا جا رہا ہے تاکہ نوجوان بیٹسمین کپتانی کا تجربہ حاصل کر سکیں۔
بابر اعظم تینوں فارمیٹس میں ٹیم کا حصہ ہیں اس لیے انھیں تینوں فارمیٹس میں نائب کپتان مقرر کیا جا سکتا ہے۔ شائقین اور ماہرین کا ماننا ہے کہ اگر ایسا کیا گیا تو یہ پاکستان ٹیم کے لیے اچھا فیصلہ ثابت ہو سکتا ہے اور مستقبل میں بابر اعظم کی صورت میں ایک اچھا کپتان مل جائے گا۔