Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ایک میڈیا رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ پی سی بی نے ملتان سلطانز سے فرنچائز فیس لیے بغیر ہی انھیں پی ایس ایل فور میں شرکت کی اجازت دی۔ رپورٹ کے مطابق پی ایس ایل فور کو چار ماہ سے زائد وقت گزر چکا مگر ملتان سلطانز نے کوئی ادائیگی نہیں کی لیکن ملتان سلطانز کے مشترکہ مالک علی ترین نے ان تمام خبروں کو مسترد کر دیا ہے۔
اپنے ٹویٹ میں علی ترین نے کہا کہ ہم نے پی ایس ایل شروع ہونے سے بالکل پہلے ٹیم خریدی تو پی سی بی نے رقم کا کچھ حصہ مانگا اور کہا کہ بقیہ ادائیگی پی ایس ایل کے بعد کر سکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہم نے بقیہ ادائیگیوں کا چیک پی سی بی کے حوالے کر دیا ہے۔
گزشتہ برس دسمبر میں علی ترین نے 6.35 ملین ڈالرز سالانہ کے عوض 7 سال کیلئے ملتان سلطانز کے مالکانہ حقوق حاصل کیے تھے۔ انھوں نے فرنچائز کا نام ملتان سلطانز ہی برقرار رکھنے کا اعلان کیا تھا۔