Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے آغاز کے موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کیجانب سے تمام قومی ٹیسٹ کرکٹرز (236) پر مشتمل ایک ویڈیو جاری کی گئی۔ اس ویڈیو میں سے ٹیسٹ کرکٹر عمران نذیر نے اپنی تصویر نکال کر ٹویٹر پر اپلوڈ کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انھیں 157ویں ٹیسٹ کیپ دی گئی۔
عمران نذیر نے اپنے پیغام میں کہا کہ پی سی بی اپنے ٹیسٹ ہیروز کو یاد کر رہا ہے۔ انھوں نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس ایلیٹ کلب اور ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے پر مجھے فخر ہے۔
عمران نذیر نے آٹھ ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی جس میں انھوں نے 32.84 کی اوسط سے 427 رنز اسکور کیے۔ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں دو سینچریاں اور ایک نصف سینچری اسکور کرنے میں کامیاب ہوئے۔