Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

کینیڈا میں جاری گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ میں کھلاڑیوں کو ایک دن آرام کا موقع ملا لیکن کرکٹرز نے آرام کرنے کے بجائے ڈانس پارٹی کو ترجیح دی۔ گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایرن ہالینڈ نے یووراج سنگھ اور کرس گیل کے ڈانس کی ویڈیو اپلوڈ کی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
خوش مزاجی کی وجہ سے یووراج سنگھ اور کرس گیل کو دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہے۔ دونوں کھلاڑیوں نے ڈانس شروع کیا تو وہاں موجود لوگوں نے ان کا جوش بڑھانے کے لیے شور کرنا شروع کر دیا اور ان کے ڈانس سے خوب لطف اندوز ہوئے۔
اس سے قبل کرس گیل اور یووراج سنگھ گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ کے افتتاحی میچ میں آمنے سامنے ہوئے تھے جہاں کرس گیل کی ٹیم وینکوور نائٹس نے کامیابی حاصل کی تھی۔ میچ میں یووراج سنگھ نے 14 اور کرس گیل نے 12 رنز بنائے تھے۔