Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی میدان میں مخالف ٹیم کے خلاف کافی جارحانہ انداز اپناتے ہیں جس وجہ سے بعض اوقات انھیں تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔ شائقین کرکٹ یہ جاننے میں بھی دلچسپی رکھتے ہیں ویرات کوہلی ذاتی زندگی میں رویہ کیسا ہے۔ ان کی شادی بالی ووڈ کی اسٹار اداکارہ انوشکا شرما سے ہوئی ہے جن کے مطابق ویرات کوہلی ذاتی زندگی میں بالکل مختلف انسان ہیں۔
انوشکا شرما کا کہنا ہے کہ ویرات کوہلی ان چند لوگوں میں سے ایک ہیں جو میدان سے باہر ٹھنڈے مزاج کے شخص ہیں۔ انھوں نے کہا کہ آپ یہ میرے دوستوں اور میری ٹیم سے بھی پوچھ سکتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ وہ صرف گراؤنڈ میں ہی جارحانہ انداز اپناتے ہیں کیونکہ وہ کرکٹ کے حوالے سے بہت پرجوش ہیں۔ انوشکا شرما نے مزید کہا کہ وہ بہت پرسکون انسان ہیں جن کو جانتی ہوں۔