Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انگلینڈ میں ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کے زبردست مقابلے جاری ہیں جس میں کئی پاکستانی کرکٹرز بھی ایکشن میں نظر آ رہے ہیں۔ بابر اعظم سمرسیٹ اور فہیم اشرف نارتھیمپٹن شائر کی نمائندگی کر رہے ہیں عماد وسیم ناٹنگھم شائر اور محمد عامر ایسیکس کی جانب سے کھیل رہے ہیں۔ ان کے علاوہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے تجربہ کار آل راؤنڈر یاسر عرفات سرے کاؤنٹی کا حصہ ہیں۔
پاکستانی آل راؤنڈر یاسر عرفات نے ٹویٹر پر سابق ساؤتھ افریقہ لیگ اسپنر عمران طاہر کے ساتھ تصویر پوسٹ کی جو ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں سرے کی ٹیم کا حصہ ہیں۔ یاسر عرفات نے اپنے پیغام میں لکھا کہ عمران طاہر اور سرے کی پوری ٹیم کے ساتھ مل کر بہت اچھا لگا۔ انھوں نے کہا پرامید ہوں کہ یہ ٹورنامنٹ ہماری ٹیم کے لیے یادگار ثابت ہو گا۔
#Pakistan#Surrey