Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے 2018 میں ایسوسی ایٹ ممالک کی ون ڈے کرکٹ میں بہترین پرفارمنس میں سے ایک کا انتخاب کر لیا اور یہ اعزاز اسکاٹ لینڈ کو ملا ہے جس نے گزشتہ سال انگلینڈ کے خلاف 6 رنز سے تاریخی کامیابی حاصل کی تھی۔ اسکاٹ لینڈ کرکٹ کی تاریخ میں یہ فتح لمبے عرصے تک یاد رکھی جائے گی۔
اس تاریخی میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد اسکاٹش بیٹسمینوں نے انگلش بولرز کا بھرکس نکال دیا تھا۔ اسکاٹ لینڈ نے مقررہ پچاس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 371 رنز اسکور کیے تھے جس میں کیلم میکلاؤڈ کے *140 رنز شامل تھے۔
پہاڑ جیسا ہدف حاصل کرنے کے لیے انگلینڈ کے تمام کھلاڑیوں نے بہت محنت کی لیکن مطلوبہ ہدف سے تھوڑا پیچھے رہ گئی تھی۔ کیلم میکلاؤڈ کو شاندار اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔