Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ورلڈکپ 2019 کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست بھارتی میڈیا کو برداشت نہیں ہوئی جس کے بعد ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور نائب کپتان روہت شرما کے درمیان اختلافات کی خبریں رپورٹ کی گئیں۔ بھارتی میڈیا نے دونوں کھلاڑیوں کے درمیان اختلافات کو بھارتی ٹیم کی شکست کی وجہ قرار دیا۔
کچھ روز قبل ویسٹ انڈیز روانگی سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے ویرات کوہلی نے ان تمام رپورٹس کو من گھڑت قرار دیتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ میں جس پر غصہ ہوتا ہوں وہ میرے چہرے یا رویے سے سب کو پتا لگ جاتا ہے۔
روہت شرما نے بھی ان میڈیا رپورٹس پر خاموشی توڑ دی ہے اور ایک ٹویٹر پوسٹ کی ہے جس میں انھوں نے لکھا کہ میں میدان میں صرف اپنی ٹیم کے لیے نہیں اترتا بلکہ اپنے ملک کے لیے بھی اترتا ہوں۔