Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کے اوپننگ بیٹسمین فخر زمان انگلینڈ میں جاری ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں گلیمورگن کی نمائندگی کر رہے ہیں جہاں مسلسل دو میچوں میں ناکام ہونے کے بعد گلوسٹرشائر کیخلاف میچ میں انھوں نے ٹورنامنٹ میں اپنی پہلی نصف سینچری اسکور کر ڈالی۔
گلیمورگن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے فخر زمان کے 58، کرس کوک کے *42 اور ڈیوڈ لوئڈ کے 35 رنز کی بدولت مقررہ بیس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز اسکور کیے۔ فخر زمان کے 58 رنز میں آٹھ چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔
ہدف کے تعاقب میں گلوسٹرشائر کی تین وکٹیں 51 رنز پر گر چکی تھیں لیکن لیکن این کوکبین کے 40 رنز کی بدولت ٹیم کا اسکور 105 رنز تک پہنچ گیا۔ این کوکبین کے آؤٹ ہوتے ہی مزید دو کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔
اس کے بعد اینڈریو ٹائی نے 18 گیندوں پر *38 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی۔ گلوسٹرشائر کو جیت کے لیے آخری گیند پر تین رنز درکار تھے لیکن صرف دو رن بننے کی وجہ سے میچ برابر ہو گیا اور دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔
#Pakistan#Glamorgan#Gloucestershire