Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل نے ایک انٹرویو میں محمد عامر کی ٹیسٹ ریٹائرمنٹ پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے انھیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ کامران کا کہنا تھا کہ میں عامر کی ٹیسٹ ریٹائرمنٹ کے بارے میں سن کر بڑا حیران ہوا ہوں، وہ ابھی صرف 27 سال کا ہے اور اس عمر میں تو کچھ کھلاڑیوں کو ڈیبیو کا بھی موقع ملتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ جب ڈومیسٹک کرکٹ میں پرفارم کرنے والے کھلاڑیوں کو موقع نہیں دیا جائے گا تو ایسے ہی ہو گا اور ہو سکتا ہے کہ آنے والے ایک، دو برسوں میں مزید ٹیسٹ کرکٹرز ریٹائرمنٹ لے لیں۔
کامران اکمل کا مزید کہنا تھا کہ میرے خیال میں عامر کو ٹیسٹ ریٹائرمنٹ نہیں لینی چاہیئے تھی، ان کی ریٹائرمنٹ باقی کھلاڑیوں کیلئے اچھی مثال نہیں ہے اور عامر کو مزید پانچ یا چھ سال تک طویل فارمیٹ میں کھیلنا چاہیئے تھا۔