Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

روایتی حریفوں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشیز سیریز کا آغاز ہو گیا ہے۔ ایجبیسٹن میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کے کپتان ٹم پین نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ بال ٹیمپرنگ اسکینڈل (2018) کے بعد کیمرون بینکرافٹ اور ڈیوڈ وارنر پہلا ٹیسٹ کھیلنے کے لیے میدان اترے تو انگلش شائقین نے "سینڈ پیپر" دکھا کر دونوں کھلاڑیوں کا طنزیہ استقبال کیا۔
پہلی اننگز کے دوران آسٹریلیا کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں اور آٹھ کھلاڑی 122 رنز پر پویلین لوٹ چکے تھے لیکن اسٹیو اسمتھ ڈٹے رہے۔ انھوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں شاندار واپسی کرتے ہوئے 144 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
مشکل وقت میں پیٹر سڈل نے ان کا خوب ساتھ دیا اور نویں وکٹ کی شراکت میں 88 رنز جوڑے۔ آخری وکٹ پر اسٹیو اسمتھ اور نیتھن لائن نے 74 رنز بنائے جس وجہ سے آسٹریلیا کی ٹیم 284 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔