Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ کرکٹ میں شائقین کی دلچسپی بڑھانے کے لیے دو سال پر محیط ٹیسٹ چیمپئن شپ کا اعلان کیا جس کا آغاز انگلینڈ میں جاری ایشیز سیریز سے ہو گیا ہے۔ دو ٹیمیں چاہے دو، تین، چار یا پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز کھیلیں لیکن ہر سیریز کے صرف 120 پوائنٹس ہوں گے۔
ہر ٹیم جب چھ، چھ سیریز کھیل لے گی تو ٹاپ کی دو ٹیمیں فائنل میں ٹکرائیں گی۔ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دوران طویل فارمیٹ کی روایتی سفید کِٹ میں بھی تبدیلی کی گئی۔ کھلاڑیوں کی شرٹس پر اب نام اور نمبر بھی درج کیا گیا ہے۔
آسٹریلیا کے سابق وکٹ کیپر بیٹسمین ایڈم گلکرسٹ نے اس تبدیلی کی مخالفت کر دی ہے۔ ایشیز سیریز کے شروع ہوتے ہی انھوں نے ٹویٹ کیا کہ کھلاڑیوں کی شرٹس پر نام اور نمبر بالکل بھی اچھے نہیں لگ رہے۔