Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ایشیز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں آسٹریلیا کے پانچ بیٹسمین انگلش بولرز کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو ہوئے جس پر سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈین جونز نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ 1988 میں میرا دورہ پاکستان اچھا نہیں رہا تھا کیونکہ میں چھ اننگز میں پانچ مرتبہ ایل بی ڈبلیو ہوا تھا جس کے بعد میں نے اپنے والد سے بات کی۔
ڈین جونز بتایا کہ ان کے والد نے جواب دیا امپائر کے فیصلے کو چھوڑو اور اس بات پر غور کرو کہ آپ کے پیڈ پر گیند لگ کیوں رہی ہے؟ پھر والد صاحب نے میری رہنمائی کی۔ انھوں نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں بیٹنگ کی تکنیک 70 فیصد دفاعی ہوتی ہے۔
ڈین جونز نے مزید کہا کہ اگر آپ کے پاس فارورڈ ڈیفنس، بیک ڈیفنس اور گیند کو چھوڑنے کی اچھی صلاحیت ہو تو آپ بہترین ٹیسٹ کرکٹ کھیل سکیں گے ورنہ آپ دوسری نوکری ڈھونڈ لیں۔