آسٹریلیا کی ویمن کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر ایلیز پیری روز نے ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں پہلی پوزیشن دوبارہ حاصل کر لی ہے۔ انگلینڈ کے خلاف آسٹریلیا نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 1-2 سے فتح حاصل کی جس میں ایلیز پیری کا کردار اہم رہا۔ نھوں نے تین میچز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 114 رنز اسکور کیے جبکہ بولنگ میں تین بھی حاصل کیں۔
ایلیز پیری نے ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں ویسٹ انڈیز کی اسٹیفنی ٹیلر سے پہلی پوزیشن واپس چھین لی۔ آسٹریلیا کی میگ لیننگ بھی زبردست پرفارمنس کے بعد بیٹرز رینکنگ میں دوسری پوزیشن پر آ گئی ہیں۔ پہلے نمبر پر نیوزی لینڈ کی سوزی بیٹس موجود ہیں۔ انگلینڈ کے خلاف فتح کے بعد آسٹریلوی بولرز کی رینکنگ میں بھی بہتری ہوئی ہے۔