Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مینجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) وسیم خان نے ملکی ڈومیسٹک کرکٹ کی بحالی کا بیڑہ اٹھا لیا۔ وسیم خان نے سرکاری اسپورٹس ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ تمام چھ صوبائی ٹیموں کے الگ الگ کوچز کا تقرر کیا جائے گا اور یہ چھ کوچز چیف سلیکٹرز کے اسکاؤٹ کے طور پر کام کریں گے۔
ایم ڈی پی سی بی نے بتایا کہ ان چھ کوچز کی ڈیوٹی ہو گی کہ وہ چیف سلیکٹر کو اپنے اپنے ریجن کے ٹیلنٹڈ کھلاڑیوں کی کارکردگی کے حوالے سے آگاہ کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ ان ڈومیسٹک کوچز کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹریننگ کیمپوں سے منسلک کیا جائے گا تاکہ کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھارا جا سکے۔