Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کوچنگ اسٹاف میں تبدیلیوں کی باز گشت سنی جا رہی ہے۔ اس حوالے سے گزشتہ دنوں کپتان ویرات کوہلی کا بیان بھی سامنے آیا تھا کہ وہ موجودہ ہیڈکوچ روی شاستری کے ساتھ کام جاری رکھنے کے خواہاں ہیں۔ سابق کپتان سوروو گنگولی نے بھی کوہلی کے اس بیان کی حمایت کر دی ہے۔
سوروو گنگولی کا کہنا ہے کہ کوہلی قومی ٹیم کے کپتان ہیں اور انھیں پورا حق حاصل ہے کہ وہ نئے کوچ کی تقرری کے معاملے میں اپنی رائے سب کے سامنے رکھیں۔ انھوں نے کہا کہ سب کی اپنی اپنی رائے ہے، حتمی فیصلہ بھارتی کرکٹ بورڈ کو ہی کرنا ہے اور ہمیں اس فیصلے کو قبول بھی کرنا چاہیئے۔
واضح رہے کہ 2017 میں کوچ منتخب کرنے کے لیے جو کرکٹ ایڈوائزی کمیٹی بنائی گئی تھی سوروو گنگولی اس کمیٹی کے ممبر تھے جبکہ اس بار تین رکنی کرکٹ ایڈوائزری کمیٹی میں کپل دیو، انوشومن گیگوارڈ اور شانتھا رنگاسوامی شامل ہیں۔