Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) امپائرز کو شاہانہ مراعات سے نوازتا ہے۔ ایک بھارتی ویب سائٹ کے مطابق آئی سی سی ایلیٹ پینل امپائرز کو 35 سے 45 ہزار ڈالرز سالانہ رقم ملتی ہے۔ ایک ٹیسٹ میں ذمہ داری انجام دینے کے 3,000 ڈالرز الگ سے ملتے ہیں۔
اسی طرح ایک ون ڈے میچ میں ذمہ داری انجام دینے کی فیس 2,200 جبکہ ٹی ٹوئنٹی میچ میں امپائرنگ کے 1,000 ڈالرز الگ سے دیئے جاتے ہیں۔ یہ میچ آفیشلز بزنس کلاس میں سفر کرتے ہیں جبکہ ان کا قیام مہنگے ترین ہوٹلز میں ہوتا ہے۔
دنیا بھر میں کھیلی جانے والی ٹی ٹوئنٹی لیگز امپائرز کے بینک بیلنس میں مزید اضافے کا باعث بن رہی ہیں۔ اس کے علاوہ امپائرز کو باقاعدگی سے میڈیکل ٹیسٹ دینا پڑتے ہیں تاکہ وہ یہ ثابت کر سکیں کہ میدان میں سخت ذمہ داری انجام دینے کیلئے مکمل طور پر فٹ ہیں۔
ایک امپائر کے پاس ریٹائر ہونے کے بعد میچ ریفری بننے کا موقع بھی ہوتا ہے تاہم اس کیلئے کچھ ٹیسٹ پاس کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔