Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مینجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) وسیم خان پی سی بی میں اپنی تقرری کی بعد سے ہی تنقید کی زد میں ہیں۔ پاکستانی صحافی اور کئی سابق کرکٹرز تنخواہ کو جواز بنا کر ان پر تنقید کر رہے ہیں جس پر وسیم خان بھی بول پڑے ہیں۔
وسیم خان نے ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے سب سے بڑی پریشانی کی بات یہ ہے کہ لوگ میرے کام کو نہیں دیکھ رہے جو میں پاکستان کرکٹ کے لیے کرنا چاہتا ہوں بلکہ دوسری چیزوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ کئی لوگ کہہ رہے ہیں مجھے پی سی بی کی جانب سے بہت بڑا گھر دیا گیا ہے جس میں کوئی صداقت نہیں ہے اور تنخواہ کی وجہ سے بھی مجھ پر تنقید کی جا رہی ہے۔
پی سی بی ایم ڈی وسیم خان کو مراعات کے علاوہ 20 لاکھ روپے تنخواہ دے رہا ہے۔ دو روز قبل پاکستان ٹیم کے سابق کرکٹر ظہیر عباس نے بھی وسیم خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ وسیم خان کو سفارش پر پی سی بی میں نوکری دی گئی۔