Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشیز سیریز کے شروع ہوتے ہی آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا آغاز بھی ہو گیا ہے۔ سابق آسٹریلوی کپتان اسٹیو وا کا کہنا ہے کہ کاش ٹیسٹ چیمپئن شپ اس وقت متعارف کرائی جاتی جب میں کرکٹ کھیل رہا تھا۔
اسٹیو وا نے کہا میں آسٹریلیا کی اس ٹیم کا کپتان تھا جس نے 1999 سے 2001 تک مسلسل 16 ٹیسٹ میچز جیتے تھے جو کہ آسٹریلوی ٹیم کی ایک بہت بڑی کامیابی تھی۔
انھوں نے کہا کہ آسٹریلوی ٹیم اس وقت نمبرون ٹیم تھی جسے سب مانتے بھی ہیں مگر ہمارے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے۔ سابق آسٹریلوی کپتان نے کہا اس دور میں ٹیسٹ چیمپئن شپ کا آغاز ہوتا تو آسٹریلوی ٹیم اس میں بھی کامیابی حاصل کرتی۔
اسٹیو وا نے مزید کہا کہ ٹیسٹ چیمپئن شپ سے پانچ روزہ کرکٹ کو بہت فروغ ملے گا اور تمام ہی ٹیمیں اس میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے بےتاب ہوں گی۔