Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آسٹریلوی اسپنر نیتھن لائن بھارتی بولر رویچندرن ایشون کی ویڈیوز دیکھ کر ان سے بولنگ سیکھنے لگے ہیں۔ نیتھن لائن انگلینڈ میں جاری ایشیز سیریز کھیلنے میں مصروف ہیں۔ انھوں نے انگلینڈ آنے سے قبل رویچندرن ایشون کی ویڈیوز دیکھ کر ایشیز سیریز کی تیاری کی۔
نیتھن لائن نے بتایا کہ رویچندرن ایشون کی بولنگ کی بہت ساری ویڈیوز دیکھی ہیں، گزشتہ سال بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز میں ایشون نے انگلش سرزمین پر زبردست بولنگ کا مظاہرہ کیا تھا۔
انھوں نے کہا کہ ایشون کی بولنگ نے انگلش بیٹسمینوں کو بہت پریشان کیا تھا اس لیے مجھے لگتا ہے ان کی بولنگ دیکھ کر میں بہت کچھ سیکھ سکتا ہوں۔
آسٹریلوی اسپنر کا کہنا ہے کہ میرے خیال میں رویچندرن ایشون اس وقت ٹیسٹ کرکٹ کے چند بہترین اسپنرز میں سے ایک ہیں۔ نیتھن لائن اپنے ٹیسٹ کیرئیر میں اب تک 343 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں جبکہ بھارتی اسپنر نے 342 وکٹیں اپنے نام کی ہیں۔